قائداعظم کی عظیم جدوجہد کے بغیر پاکستان ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا،سیدہ زہرا نقوی

26 دسمبر, 2022 10:45

شیعیت نیوز: قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ایم ڈبلیوایم کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا قائد اعظم نے مایوس قوم کو ایسی قیادت مہیا کی جو ولولہ انگیز پرجوش اور مخلص تھی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف تھی اس عظیم رہنما نے براعظم کا جغرافیہ بدلا اور ہمیں پاکستان جیسا ملک عطا کیا ۔

انہوں نے کہا محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا، جہاں تمام مسلمان اور دیگر اقلیتیں مذہبی آزادی اور تمام تر شہری حقوق کے حصول میں دشواری محسوس نہ کریں قائداعظم کی عظیم جدوجہد کے بغیر پاکستان ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خاتمے میں مدد اور تعاون کیلئے امریکا نے پھر پاکستان کو سنہری خواب دکھانا شروع کردیئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ بد قسمتی ہے کہ اس کے حکمران طبقے نے قائداعظم کے فرمودات اور ان کے رہنما اصولوں کو یکسر فراموش کر دیا جسکی وجہ سے ملک کو آج تاریخ کےبدترین حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وطن عزیز نہ صرف معاشی بلکہ سیاسی اور ثقافتی اعتبار سے بھی دن بدن تنزلی کا شکار ہوتا جا رہا ہے وقت کی اہم ضرورت ہے کہ حکمران اور عوام اپنے محسن کے بے مثال فرمودات کو اپنائیں اور ان کی روح سے تجدید عہد کریں کہ ان کےنظریات و افکار کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔

11:39 شام مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔