اہم ترین خبریںایران
ایران اور سعودی عرب کے درمیان چھ برس بعد اعلیٰ سطح پر رابطے
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ اُردن کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر اپنے سعودی ہم منصب سے بات چیت کی

شیعیت نیوز:ایران اور سعودی عرب کے درمیان چھ برس بعد اعلیٰ سطح پر رابطے۔ اسلامی جمہوری ایران اور سعودی عرب کے درمیان 2016ء کے بعد پہلی مرتبہ اعلیٰ سطح پر بات چیت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پورے ملک میں مہنگائی اور بدامنی کا ایک طوفان برپا ہے، لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں، علامہ شبیر میثمی
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ اُردن کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر اپنے سعودی ہم منصب سے بات چیت کی، شہزادہ فیصل نے اُنہیں یقین دلایا کہ سعوی عرب ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کا اس حوالے سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔