اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے آگے نہیں جھکے گی، وزیراعظم شہبازشریف

دہشتگردی قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے جس کے تدارک کے لیے اجتماعی سوچ اور لائحہ عمل کی ضرورت ہے

شیعیت نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی۔ بنوں اور دیگر علاقوں میں دہشتگرد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کچل دیں گے، دہشتگردی قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے جس کے تدارک کے لیے اجتماعی سوچ اور لائحہ عمل کی ضرورت ہے.

یہ بھی پڑھیں: علامہ حسن ظفر نقوی کا علامہ حسنین وجدانی اور مزارعبداللہ شاہ غازی ؑ سے گرفتار عزاداروں کی عدم رہائی کی صورت میں احتجاج کا اعلان

ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی صلاحیت اور استعدادکار میں اضافہ دہشتگردی کے خاتمے میں اہم ہے، وفاق صوبوں میں انسداد دہشتگردی فورس اور ڈپارٹمنٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیت بہتر بنانے میں معاونت کرے گا، خیبرپختونخوا کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ازسرنو تشکیل پر کام کریں گے اور اپنی فورسز کی تمام ضروریات پوری کریں گے، فورسز کو جدید اسلحہ کی فراہمی اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دی جائے گی.

یہ بھی پڑھیں: ایران کےآرمی چیف میجر جنرل محمد باقری کی پاکستانی ہم منصب جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی، دہشتگردوں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا، حکومت دہشتگردوں کے بیرونی سہولت کاروں اور ان کی پناہ گاہوں کا سدباب کرے گی۔ شہباز شریف نے دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار فورسز کے جذبے اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی شیر دلیر افواج کے شانہ بشانہ دہشتگردی کا خاتمہ کرکے رہے گی، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انہیں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button