اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایران کےآرمی چیف میجر جنرل محمد باقری کی پاکستانی ہم منصب جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد

 رپورٹ کے مطابق میجر جنرل باقری نے پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تہران کا دورہ کرنے کی دعوت دی جس کے جواب میں پاکستان کے آرمی چیف نے بھی ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی۔

شیعیت نیوز:  ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو اپنا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین دفاعی و سکیورٹی تعاون کے مزید فروغ پر زور دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل باقری نے گذشتہ روز پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں یہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے تسلسل اور مزید فروغ پر زور دیا۔

جنرل باقری نے سکیورٹی اور دفاعی شعبے میں روز افزوں تعلقات و تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپسی روابط اور تعاون میں استحکام مشترکہ سرحدوں کی سکیورٹی میں بڑا موثر ہے اور یہ مشترکہ تعاون کا سلسلہ روز بروز بڑھانے اور مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ حسن ظفر نقوی کا علامہ حسنین وجدانی اور مزارعبداللہ شاہ غازی ؑ سے گرفتار عزاداروں کی عدم رہائی کی صورت میں احتجاج کا اعلان

دونوں ممالک کے فوجی کمانڈروں نے ماضی میں سکیورٹی اور دہشتگردی سے مقابلے کے میدان میں جاری مطلوبہ تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے مستقبل میں سرحدی علاقوں کے لئے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دے کر مشترکہ سرحد کو ایک برادرانہ اور دوستانہ سرحد میں تبدیل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

رپورٹ کے مطابق میجر جنرل باقری نے پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تہران کا دورہ کرنے کی دعوت دی جس کے جواب میں پاکستان کے آرمی چیف نے بھی ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button