ایران

سپاہ پاسداران انقلاب کی خلیج فارس میں کارروائی ،بڑی مقدار میں اسمگل شدہ تیل برآمد کر لیا

اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں تاہم آخری اطلاعات کے مطابق سپاہ پاسداران نے مذکورہ بحری بیڑے کو ضبط اور عملے کے 12 افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران اسلامی ایران نے خلیج فارس میں اسمگل شدہ تیل کے حامل ایک بحری بیڑے کو روک لیا ہے۔ عرب نیوز چینل العالم کے مطابق سپاہ پاسداران کی بحری فورسز نے آج خلیج فارس میں موجود ایک بحری بیڑے سے بڑی مقدار میں اسمگل شدہ تیل برآمد کر کے بحری بیڑہ بند اور عملے کے افراد کو تحویل میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کیجانب سے دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

تفصیلات کے مطابق روکا گیا بحری بیڑہ غیر ملکی ہے جس سے 3 لاکھ 30 ہزار لٹر اسمگل شدہ تیل برآمد ہوا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں تاہم آخری اطلاعات کے مطابق سپاہ پاسداران نے مذکورہ بحری بیڑے کو ضبط اور عملے کے 12 افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button