اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بنوں، سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پرملک دشمن وہابی تکفیری دہشتگردوں کا حملہ

دیگر ذرائع کے مطابق بنوں کینٹ میں موجود سی ٹی ڈی کے مرکزی تھانے پر زیر حراست دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران سکیورٹی اہلکار سے رائفل چھین لی جس پر وہاں موجود تقریبا 20 دہشت گردوں نے عملے کو یرغمال بنا لیا۔

شییعت نیوز: بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پرملک دشمن وہابی تکفیری دہشتگردوں کے حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کینٹ ایریا میں گزشتہ شام سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں اب تک ایک پولیس اہلکار شہید اور تین سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بنوں میں انٹرنیٹ سروس معطل اور سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جب کہ کینٹ کی طرف آنے اور جانے والے تمام راستے سیل ہیں. میرانشاہ روڈ اور جمعہ خان روڈ ہر قسم کی آمدروفت کے لیے بند ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگرد افغانستان تک باخفاظت فضائی راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے دست مبارک سے کراچی میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال کا سنگ بنیادرکھ دیاگیا

دیگر ذرائع کے مطابق بنوں کینٹ میں موجود سی ٹی ڈی کے مرکزی تھانے پر زیر حراست دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران سکیورٹی اہلکار سے رائفل چھین لی جس پر وہاں موجود تقریبا 20 دہشت گردوں نے عملے کو یرغمال بنا لیا۔ ڈی پی او بنوں ڈاکٹر اقبال کے مطابق فائرنگ اور مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی حالت میں جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈی پی او کے مطابق 20 کے قریب زیر حراست ملزمان سی ٹی ڈی سیل میں موجود تھے جن سے تفتیش کی جا رہی تھی۔ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا تاہم کسی بھی دہشت گرد کو وہاں سے فرار ہونے نہیں دیا گیا.

متعلقہ مضامین

Back to top button