لبنان

بیروت میں تعینات ایرانی سفیر کی لبنانی صحافیوں اور میڈیا ارکان سے ملاقات

جن میں لبنان کے داخلی مسائل، علاقائی ممالک کے حوالے سے ایران کی خارجہ پالیسی اور ایرانی عوام کے خلاف ظالمانہ و غیر قانونی پابندیاں ہٹانے کے لئے "ویانا" میں جاری مذاکرات کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا

شیعیت نیوز: بیروت میںتعینات ایرانی سفیر کی لبنانی صحافیوں اور میڈیا ارکان سے ملاقات۔گذشتہ روز بیروت میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں ایرانی سفیر "مجتبیٰ امانی” نے لبنان کے سینیئر صحافیوں، میڈیا شخصیات اور اخبارات کے ایڈیٹرز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جن میں لبنان کے داخلی مسائل، علاقائی ممالک کے حوالے سے ایران کی خارجہ پالیسی اور ایرانی عوام کے خلاف ظالمانہ و غیر قانونی پابندیاں ہٹانے کے لئے "ویانا” میں جاری مذاکرات کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ دیگر علاقائی مسائل بھی ملاقات میں موضوع گفتگو رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے خلاف اسلامی مزاحمتی قوتوں کی بڑی کاروائیاں

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران، لبنان کے لوگوں کی رائے کا احترام اور داخلی معاملات میں مداخلت سے پرہیز کرتا ہے۔ ایٹمی مذاکرات سے متعلق مجتبیٰ امانی نے کہا کہ ایک اچھے، مستحکم اور مضبوط معاہدے کے حصول کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران سفارت کاری کو صحیح راستہ سمجھتا ہے، لیکن ایرانی عوام کے مفادات کو یقینی بنانے کی خاطر تہران، اپنی ریڈ لائن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button