اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے خلاف اسلامی مزاحمتی قوتوں کی بڑی کاروائیاں

مغربی کنارے میں سرگرم اسلامی مزاحمتی گروہ عرین الاسود نے صیہونی کینسٹ کے رکن ایتمار بن گویر کی جانب سے مسجد اقصی میں غیر قانونی داخلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: "آئیں ان آٹھ دن کو غاصب صیہونی فورسز اور یہودی آبادکاروں کے خلاف مزاحمت اور آگ کے دن قرار دیں جن دنوں وہ قبلہ اول پر جارحیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔"  

شیعیت نیوز:  مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں آج اتوار 18 دسمبر 2022ء کی صبح غاصب صیہونی فورسز کی دو چیک پوسٹیں فائرنگ کی زد میں آئی ہیں۔ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں الطور نامی صیہونی فوجیوں کی چیک پوسٹ پر اسلامی مزاحمتی قوتوں نے فائرنگ کی جبکہ دوسری طرف غاصب صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے شمال میں واقع العروب مہاجر کیمپ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

مغربی کنارے میں سرگرم اسلامی مزاحمتی گروہ عرین الاسود نے صیہونی کینسٹ کے رکن ایتمار بن گویر کی جانب سے مسجد اقصی میں غیر قانونی داخلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: "آئیں ان آٹھ دن کو غاصب صیہونی فورسز اور یہودی آبادکاروں کے خلاف مزاحمت اور آگ کے دن قرار دیں جن دنوں وہ قبلہ اول پر جارحیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔”
یہ بھی پڑھیں: عراق میں موجود دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، سید عمار الحکیم

عرین الاسود کے بیانیے میں مزید کہا گیا ہے: "ہم مقبوضہ فلسطین اور قدس شریف میں مقیم اپنے لوگوں سے کہتے ہیں کہ جس کیلئے بھی ممکن ہے وہ کل مسجد اقصی قبلہ اول پہنچے۔” عرین الاسود نے کہا: "ہم مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اپنے لوگوں سے کہتے ہیں کہ غاصب صیہونیوں کو اپنے غیض و غضب کا نشانہ بنائیں اور یہودی آبادکاروں کو کہتے ہیں کہ آپ کی فوج آپ سے جھوٹ بول رہی ہے۔ اپنے گھر چھوڑ کر چلے جائیں کیونکہ ہم ہر گلی کوچے میں آپ کا پیچھا کریں گے۔” اس بیانیے کے کچھ ہی منٹ بعد صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ جنین کے شمال میں واقع علاقے الجملہ میں صیہونی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ہے۔

یاد رہے کل ہفتہ کی رات ایک یہودی آبادکار نے اپنی گاڑی دو فلسطینی بھائیوں سے ٹکرا دی تھی جن میں سے ایک موقع پر ہی شہید ہو گیا جبکہ دوسرا اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا تھا۔ یہ افسوسناک واقعہ نابلس کے جنوب میں پیش آیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button