اہم ترین خبریںعراق

عراق میں موجود دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، سید عمار الحکیم

شیعیت نیوز: عراق کی سیاسی جماعت "تحریک حکمت ملی” کے سربراہ "سید عمار الحکیم” نے آج صوبہ "کرکوک” میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے بم دھماکے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں موجود دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ سید عمار الحکیم نے کرکوک دھماکے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کرکوک کے علاقے "حویجہ” میں دھماکے کے نتیجے میں فیڈرل پولیس کے متعدد اہلکاروں کے زخمی اور شہید ہونے کی خبر بہت افسوس ناک ہے۔ ان پولیس اہلکاروں کو اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خداوند متعال سے دعا ہے کہ شہید ہونے والے افراد کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے لواحقین کو صبر دے۔ سید عمار الحکیم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ رشید ترابیؒ کے یوم وفات کی موقع پرخطیبِ بےبدل کے مکمل حالات زندگی پر طائرہ نظر

تحریک حکمت ملی کے سربراہ نے کہا کہ ہم سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کی شناخت، عادلانہ قصاص، دہشت گردوں اور ان کے چھپے ہوئے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ یاد رہے کہ عمار الحکیم نے ان خیالات کا اظہار، عراق کے صوبہ کرکوک کے علاقے "حویجہ” میں فیڈرل پولیس کے قافلے پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد کیا۔ ایک سکیورٹی ذرائع نے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس اندوہناک سانحے میں نو افراد زخمی اور شہید ہوئے ہیں، جبکہ ابھی تک واقعے کے مرتکب افراد کا پتہ نہیں چلایا جا سکا ہے۔ واضح رہے کہ سید عمار الحکیم اس سے پہلے بھی بغداد میں "طارمیہ” کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد دہشت گردی کے خلاف آپریشن اور سکیورٹی پالیسیز پر نظرثانی کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button