اہم ترین خبریںسعودی عرب

امریکی خواہشات کے برخلاف چین اور سعودی عرب کے درمیان 30 ارب ڈالر کے معاہدے

فریقین نے مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور چینی صدر شی جن پنگ کی وفود کے ہمراہ ہونے والے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیعیت نیوز: امریکی خواہشات کے برخلاف چین اور سعودی عرب کے درمیان 30 ارب ڈالر کے معاہدے ہوگئے۔چینی صدر شی جن پنگ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی۔

اس دوران 30 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق، دونوں ملکوں کے درمیان 30 ارب ڈالر کے 35 معاہدوں پر دستخط ہوئے جن میں انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں کے معاہدے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن گروپ کا ایک اور شاندار کارنامہ، سیلاب متاثرین کے خیمے جلسے میں قالین بنالیئے

فریقین نے مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور چینی صدر شی جن پنگ کی وفود کے ہمراہ ہونے والے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ چینی صدر کا گذشتہ چھ سال بعد یہ سعودی دورہ امریکا کو کسی صورت ہضم نہیں ہورہا سونے پر سہاگایہ کہ چین اور سعودی عرب کے درمیان 30 ارب ڈالر کے معاہدوں پر بھی دستخط ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button