اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن گروپ کا ایک اور شاندار کارنامہ، سیلاب متاثرین کے خیمے جلسے میں قالین بنالیئے

خون جماتی سردی میں سیلاب ذدہ ہم وطن کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر موجود اور دنیا کو امداد اور چندہ کو قرب الہیٰ کا وسیلہ قرار دینے والے مولوی فضل الرحمٰن نےسیلاب زدگان کےسرچھپانے کے بجائے ان کے خیمے اپنے کارکنان کی شان میں زمین پر بچھا دیئے۔

شیعیت نیوز: جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن گروپ کا ایک اور شاندار کارنامہ سیلاب متاثرہ پاکستانیوں کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے بھیجے گئے خیمے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ جلسے میں بطور قالین بچھا دیئے گئے، خون جماتی سردی میں سیلاب ذدہ ہم وطن کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر موجود اور دنیا کو امداد اور چندہ کو قرب الہیٰ کا وسیلہ قرار دینے والے مولوی فضل الرحمٰن نےسیلاب زدگان کےسرچھپانے کے بجائے ان کے خیمے اپنے کارکنان کی شان میں زمین پر بچھا دیئے۔

تفصیلات مطابق سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ جلسہ عام میں قالین اور دریوں کے بجائے اقوام متحدہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھیجے گئے خیمے زمین پر بچھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مزار امام زادہ عبداللہ شاہ غازیؑ پر مجلس وماتم کے جرم میں گرفتار 8 عزادار تین ماہ بعد بھی آزاد نہ ہوسکے

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) جو بظاہر نعرہ دینی سیاست اور اسلامی نفاذ کا لگاتی ہے لیکن کبھی اس کے عہدیداران کی ہم جنس پرستی کے واقعات میڈیا کی زینت بنتے ہیں تو کبھی معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ مدارس اور مساجد میں جنسی زیادتی کے اب تونوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ جے یوآئی نے سیلاب زدگان کیلئے حکومت کو ملنے والی عالمی امداد بھی اپنے سیاسی مقاصد کی خاطر استعمال کرنا شروع کردی ہے اور دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن اپنے سیاسی مخالف عمران خان کو ملک کا دشمن قرار دینے پر تلے نظر آتےہیں۔

دوسری جانب جے یو آئی اور گراؤنڈ انتظامیہ نے خیموں کے استعمال پر ایک دوسرے پر الزام عائد کیا ہے۔ جے یو آئی کے ترجمان نے وضاحت کی کہ ٹینٹ اور پنڈال سجانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے، یہ سارا انتظام مقامی انتظامیہ نے کیا ہے۔ دوسری جانب گراؤنڈ انتظامیہ نے کہا کہ ٹینٹ بچھانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button