علامہ سید صفدر حسین نجفیؒ کی ملت کیلئے شاندار دینی و تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہیں، آپ کی ملت کے لیے شاندار دینی و تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی اسلام آباد میں عراقی سفیر سے ملاقات
محسن ملت کے یوم وفات کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ علامہ سید صفدر حسین نجفی نے پاکستان میں خط امام خمینیؒ کی طرف متوجہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور شہید قائد علامہ سید عارف الحسینی کو قائد کے منصب کے لئے منتخب کرنے میں بھی پیش پیش تھے، آپ کا پاکستان اور بیرون ملک بچھایا گیا مدارس دینیہ کا جال ملت کے لئے نعمت سے کم نہیں، قوم کے لئے آپ کی بے مثال کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔







