اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجی نے انتہائی قریب سے گولی مار کر فلسطینی نوجوان شہید کردیا

شیعیت نیوز: ایک اسرائیلی فوجی نے جمعے کی شام ایک نوجوان کو انتہائی قریب سے گولی مار کر شہید کردیا۔

فلسطینی شہری کوشمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں گولی مار دی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک اسرائیلی فوجی نے شہر کے وسط میں مرکزی سڑک پر ایک نوجوان کو گولی مار دی۔

ہلال احمر فلسطین نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے اس کے عملے کو زخمی نوجوان کے قریب جانے سے روک دیا جبکہ وزارت صحت نے بتایا کہ زخمی نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت عمار مفلح کے نام سے کی گئی ہےجس کا تعلق نابلس کے گاؤں اوصرین سے ہے۔قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر گولیاں، سٹن گرنیڈ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔اس دوران ایک نوجوان کو انتہائی قریب سے گولی مار کر شہید کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوان کو گولی مارنے سے قبل اس کے ساتھ اسرائیلی فوجی جھگڑ رہا ہے۔

عبرانی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے چاقو کے ذریعے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی نجف اشرف میں مولا علی (ع)کی ضریح اقدس پر حاضری

دوسری جانب نابلس پر اسرائیلی قابض فوج کے پرتشدد دھاوے کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

پرتشدد جھڑپوں کے جواب میں مزاحمتی جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجیوں کو گھریلو ساختہ دھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنایا۔

فلسطینی انجمن ہلالِ احمر نے بتایا کہ ایک نوجوان کو سر اور سینے میں شدید زخم آئے ہیں۔قابض فوج نے شہر میں ایک گھر کو گھیرے میں لینے کے بعد ایک سابق قیدی کو گرفتار کیا۔

قابض فوجی اکثر مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف حراستی چھاپے مارتے  اور دعویٰ کرتے ہیں کہ ’مطلوب‘ فلسطینیوں کو گرفتار کیا جائے۔

اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 4700 فلسطینی قیدی ہیں جن میں 30 خواتین، 190 بچے اور تقریباً 800 انتظامی قیدی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button