اہم ترین خبریںپاکستان

دہشتگرد ملک میں دوبارہ عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، علامہ ریاض نجفی

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ معذوری سے بچانے والے پولیو کے قطروں کی مخالفت کرنیوالے جاہل ہیں۔

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور مہتمم جامعتہ المنتظر لاہورعلامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کوئٹہ میں پولیس وین پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ملکی استحکام کیلئے ضروری ہے۔ دہشتگرد ملک میں عدم استحکام پید ا کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن قوم اور سیکورٹی ادارے پُرعزم ہیں کہ ہم ملکی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ریاستی اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں معاشی تباہی سے نجات  اورسیاسی استحکام لانے کا واحد راستہ جلد اور شفاف الیکشن ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ معذوری سے بچانے والے پولیو کے قطروں کی مخالفت کرنیوالے جاہل ہیں۔ قوم میں اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی کا خاتمہ کیے بغیر ہم پاکستان کی حفاظت نہیں کر سکتے۔ ایک عرصے سے پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے۔ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے سیکورٹی اداروں اور عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ ان شاءاللہ شہداء کا خون رائیگان نہیں جائے گا۔ کوئٹہ بڑے عرصے سے دہشتگردی کا شکار ہے۔ ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button