اہم ترین خبریںپاکستان

بلوچستان کوکسی صورت دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

پولیس وین اورسکیورٹی اداروں پر حملے قابل مذمت ہیں شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،شہیدو زخمی ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت وہمدردی کرتے ہیں۔

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں خودکش بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس وین اورسکیورٹی اداروں پر حملے قابل مذمت ہیں شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،شہیدو زخمی ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت وہمدردی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انجمن امامیہ بلتستان کا اجلاس،طالبان کی دھمکیوں، بجلی اور آٹے کے بحران پر تشویش کا اظہار

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بہادر عوام کو دہشت گردی اور دہشت گردوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔بلوچستان کوکسی صورت دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں بلوچ عوام کے ساتھ ہیں، حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف مربوط حکمت عملی وضع کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button