عراق

عراق کے 5 صوبوں میں تیل کے خفیہ گوداموں کی دریافت

شیعیت نیوز: ملک میں تیل کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کا تعاقب کرنے کے بعد، عراق کی نیشنل سیکیورٹی سروس نے بغداد اور نینویٰ، بصرہ، صلاح الدین اور الدیوانیہ کے صوبوں میں تیل کے متعدد خفیہ گوداموں کو دریافت کیا اور ان پر قبضہ کر لیا۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق، عراقی نیشنل سیکیورٹی سروس نے بغداد کے علاقے نہروان میں تیل کی اسمگلنگ کی کارروائیوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد، اسمگل شدہ تیل کے خفیہ گوداموں کا پتہ لگایا جو کالے تیل کو صاف کرنے والے ایک غیر مجاز صنعتی پلانٹ کی آڑ میں کام کر رہا تھا۔

عراقی سیکورٹی اپریٹس نے اسفالٹ کے ایک کارخانے کو قبضے میں لینے کا بھی اعلان کیا جو متعدد ٹینکوں میں تیل کی مصنوعات کی بڑی مقدار اسمگل کرتی تھی۔

السماریہ نیوز کے مطابق نینویٰ، بصرہ، صلاح الدین اور الدیوانیہ صوبوں میں سیکیورٹی فورسز نے 5 کاریں اور دو ٹینک بھی قبضے میں لے لیے جن میں 106 ہزار لیٹر تیل سے ماخوذ تھا جو اسمگلنگ کے لیے تیار کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب، محمد فہد القحطانی 10 سال سزا کاٹنے کے بعد لاپتہ

دوسری جانب امریکی حکومت مغربی ایشیائی خطے میں اپنی مداخلتوں کے تسلسل میں سول سوسائٹی کی حمایت کے عنوان سے عراق میں پانچ سالہ پروگرام کے لیے 25 ملین ڈالر تک خرچ کرے گی۔

امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی نے پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق دعویٰ کیا کہ وہ عوامی میدانوں اور مختلف شعبوں بشمول موسمیاتی تبدیلیوں میں عراقی خواتین اور نوجوانوں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

امریکی حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ عراق کو مزید مستحکم اور جمہوری ملک بننے میں مدد دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

امریکہ نے عراقی سول سوسائٹی کی حمایت کے دعوے کی شکل میں اس ملک میں بہت سے منصوبے شروع کیے ہیں اور ان پر عمل درآمد کیا ہے۔

نام نہاد ILEP پروگرام (ILYEP- Iraqi Young Leaders Exchange Program) عراق میں امریکی پروگراموں میں سے ایک ہے۔ ایک ایسا پروگرام جو عراق میں واشنگٹن کی پالیسیوں کی مسلسل ناکامیوں کے بعد، اس مغربی ایشیائی ملک پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے عراقی اشرافیہ کے نوجوانوں کو اپنے مقاصد کے مطابق تربیت دینا چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button