مقبوضہ فلسطین

ہزاروں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز میں حاضری

شیعیت نیوز: کل جمعہ کے روز اسرائیلی پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی علی الصبح سےاندرون فلسطین کے شہروں، غرب اردن اور القدس سے نمازیوں کی قبلہ اول آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔ قابض فوج کی طرف سے جمعہ کے روز یہودی آباد کاروں کو دھاوے  میں سکیورٹی فراہم کی گئی اور فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکا گیا۔

کل جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی امامت مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ ڈاکٹر اسماعیل نواھضہ نے کرائی۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو صہیونی ریاست کی غلیظ اور گھنائونی سازشوں کا سامنا ہے۔

الشیخ اسماعیل نواھضہ نے کہا کہ قبلہ اول ہمیشہ سے مسلمانوں کا مقدس مقام ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ قابض صہیونیوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں، گھروں، اراضی، اداروں، املاک اور مقدسات  جن میں خاص طور پر مسجد اقصیٰ شامل ہے پرحملے جاری ہیں۔

انہوں‌نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں‌ کو تو مسجد اقصیٰ میں نماز اور عبادت کی ادائی سے روک رہا ہے۔ فلسطینی اراضی میں بلا توقف  یہودیوں کے لیے ہزاروں مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کو پوری فلسطینی سرزمین سے نکال باہر نہیں کیا جاتا مزاحمت کا شعلہ جلتا رہے گا

دوسری جانب اسرائیلی قابض فورسز نے فلسطینی آزادی کے لیے سرگرم  کارکن اور اسلامی تحریک کے نائب سربراہ شیخ  کمال الخطیب کے  1948 کے مقبوضہ علاقوں میں سفری پابندیاں لگا دی ہیں۔

شیخ کمال الخطیب کے بارے میں اسرائیلی قابض اتھارٹی کی طرف سے یہ فیصلہ جمعرات کے روز لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے۔

وزیر داخلہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ شیخ کمال الخطیب پر یہ پابندی ایک ماہ کے لیے ہے ۔ تام اسی سفری پابندی کے اعلان میں یہ گنجائش بھی رکھی گئی ہے کہ اگر اسرائیلی حکام نے ضروری سمجھا تو اس سفری پابندی پر چھ ماہ  تک کے لیے پاندی کی جا سکتی ہے۔

شیخ کمال الخطیب نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے اوراسے ایک من مانا فیصلہ قرار دیا جس کا کوئی قانونی و اخلاقای جواز نہیں ہے۔ انہوں نے اس سے پہلے اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ رعد صلاح کے بیرون ملک سفر پر عاید پابندی کی بھی مذ مت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button