صیہونیوں کو پوری فلسطینی سرزمین سے نکال باہر نہیں کیا جاتا مزاحمت کا شعلہ جلتا رہے گا
شیعیت نیوز: فلسطینی مجاہدین تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے قدس آپریشن کو مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جب تک صیہونیوں کو پوری فلسطینی سرزمین سے نکال باہر نہیں کیا جاتا اس وقت تک مزاحمت کا شعلہ جلتا رہے گا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت کاروں اور جنگجوؤں کی طرف سے مزاحمت کے نئے طریقوں کی ایجاد نے صیہونی حکومت کے حفاظتی آلات پر دردناک ضربیں لگائی ہیں۔
یہ بہادرانہ اقدام فلسطینی قوم کے انقلاب کو بھڑکا دے گا اور صیہونیوں اور ان کے فوجی اور سیکورٹی اداروں کے لیے ایک نیا چیلنج لے کر آئے گا۔
فلسطینی مجاہدین تحریک نے ہر ممکن طریقے سے جدوجہد کو وسعت دینے اور تمام شعبوں میں مجرمانہ حملہ آوروں کو نشانہ بنانے کا مطالبہ کیا۔
مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں مرکزی بس ٹرمینل اور راموت چوراہے پر دو دھماکے ہوئے، جن میں دو صہیونی ہلاک اور کم از کم 47 دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رام اللہ میں یہودی آباد کار زخمی، نابلس اور قلقیلیہ میں جھڑپیں
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے پروکیورمنٹ اہلکار نے درجنوں بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ ان بکتر بند گاڑیوں فوری طور پرغرب اردن میں تعینات فوجیوں کے حوالے کیا جائے گا تاکہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی مزاحمت کو کچلا جا سکے۔
وزارت دفاع کے پروکیورمنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور اہلکار ایوی داڈون نے بتایا کہ ’’بلسن ساسا‘‘ کمپنی سے 50 بکتر بند فوجی گاڑیاں فوری طور پر خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو ’’سینڈ کیٹ‘‘ نامی بکتر بند گاڑیاں تیار کرتی ہے۔ یہ فورڈ F-550 ماڈل بکتر بند گاڑی ہے۔
قابض اسرائیلی فوج کو حال ہی میں بکتر بند گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے۔ مغربی کنارے میں کارروائیوں میں تیزی اور علاقوں میں روزانہ کی دراندازی کی روشنی میں دھماکہ خیز آلات کے پھٹنے سے بڑی تعداد میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور مزاحمتی جنگجوؤں کی طرف سے گولیاں چلائی گییں۔
اس ماہ کے آغاز میں قابض اسرائیلی فوج نے سینکڑوں ملین شیکل مالیت کے معاہدے کے ذریعے مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے واقعات کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو جدید بکتر بند جیپوں اور جنگی آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں اپنے فوجیوں کے لیے تقریباً 2,500 بلٹ پروف جیکٹیں فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔







