مشرق وسطی

شام میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

شیعیت نیوز: شام میں امریکی دہشت گرد فوج کے غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے ۔

سحر نیوز/عالم اسلام: امریکی دہشت گرد فوج کے اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے ۔ امریکہ کا یہ فوجی اڈہ شام کے صوبے الحسکہ کے الشدادی شہر میں واقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس فوجی اڈے پر 4 راکٹ فائر کئے گئے۔ راکٹ حملوں کے بعد دھماکوں کی شدید آوازیں سنائی دیں۔

امریکہ کے فوجی اڈے میں راکٹ حملے سے ابھی تک مالی اور جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران شمالی شام میں العمر آئل فیلڈ کے علاقے میں قائم امریکی غیر قانونی فوجی اڈہ بارہا راکٹ حملوں کی زد پر رہا ہے۔

شامی حکومت بارہا یہ واضح کر چکی ہے کہ مشرق اور شمال مشرقی شام کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فوجیوں اور انکے حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس (ایس دی ایف) نام سے موسوم دہشتگرد گروہ کا مقصد تیل کے ذخائر لوٹنے کےعلاوہ کچھ بھی نہیں اور ان کا یہ غیر قانونی سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور شام کی دوستی مضبوط چٹان کی مانند ہے، شام کے صدر بشار اسد

دوسری جانب سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (SDF) کے کمانڈر نے ترکی کے خلاف شامی فوج سے مدد کی درخواست کی۔

عبدی نے کہا کہ ’’دمشق کی سیاسی پوزیشن ترکی کے قبضے کے خلاف واضح اور مضبوط ہونی چاہیے اور ہمارے دروازے دمشق کے لیے کھلے ہیں۔‘‘

یہ جبکہ شامی کرد، جنہیں امریکہ کی حمایت حاصل ہے، بارہا ترکی کے شمال اور شمال مشرق پر حملوں اور اس ملک کے بڑے علاقوں پر قبضے کا بہانہ بنا رہے ہیں اور وہ شامی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے سے انکاری ہیں۔

یہ امریکی حمایت یافتہ گروہ جو شامی حکومت اور فوج کو اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں کردار ادا کرنے کی اجازت نہیں دیتا، جب بھی ان علاقوں میں نئے آپریشن کرنے کے بارے میں ترک سرگوشی اور دھمکیاں سنائی دیتی ہیں، دمشق تک پہنچ جاتے ہیں۔

ترک فوج نے اتوار کے روز سے شام کے شمالی علاقوں پر اپنے فضائی اور توپ خانے کے حملے تیز کر دیے ہیں۔

ترکی اور شام کے شمالی علاقوں میں گزشتہ چند دنوں میں ترک فوج اور امریکہ کی حمایت یافتہ کرد مسلح گروپوں کے درمیان جوابی حملے دیکھنے میں آئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button