اہم ترین خبریںایران

رہبر انقلاب اسلامی سے ملک بھر کے ہزاروں بسیجیوں کی ملاقات، اہم خطاب جاری

شیعیت نیوز: رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰٰ سید علی خامنہ ای نے آج عوامی رضاکار فورس بسیجیوں کے عظیم اجتماع سے خطاب میں ہفتہ بسیج کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے اہم کارناموں میں سے ایک عوامی رضاکار فورس بسیج کی تشکیل ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ کے جاسوسی کے اڈے پر قبضہ کے 20 دن بعد بسیج کی تشکیل کا اعلان ہوا۔

آپ نے فرمایا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے تہران میں امریکہ کے جاسوسی کے اڈے پر قبضہ کرنے کے 20 دن بعد بسیج کی تشکیل کا اعلان کیا اوراس وقت سے لے کر اب تک بسیجیوں نے عسکری اور دوسرے میدانوں میں بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں : میں اپنے تمام کارکنان سے کہتا ہوں عمران خان کی کال پر آزاد و خود مختار پاکستان کی جدوجہد کیلئے گھروں سے باہر نکلیں ،علامہ راجہ ناصرعباس

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ بسیجیوں نے ملک کے حالات کو خراب کرنے کیلئے غیر ملکی ایجنٹوں اور آلہ کار شرپسندوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیرعوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی جان کو ہتیلی پر رکھ کر اغیار کی سازشوں کو ناکام بنایا۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عوامی رضاکار فورس بسیج کے بارے میں فرمایا کہ بسیج عوام کے اندر سے سامنے آنے والا اور عوام کا نمائندہ ادارہ ہے اور بسیجی، عوام الناس کا ہی حصہ ہوتے ہیں جو عظیم الہی اہداف کے لئے انتھک جذبے سے سرشار، ہراس میدان میں جہاں ان کی ضرورت پڑے، حاضر ہوتے ہیں اور اپنی توانائیوں کا مظاہرہ اوراس راستے میں آنے والے خطرات کا بلا خوف و خطر مقابلہ کرتے ہیں۔

رہبرانقلاب اسلامی کے خطاب کی مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں آج ہفتہ کے روز سے ہفتہ بسیج کا آغاز ہو گیا ہے۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ایرانی تاریخ 5 آذر1358 شمسی یعنی 26 نومبر کوعوامی رضاکار فورس بسیج کی تشکیل کے لئے ہدایات جاری کی تھیں۔

بلاشبہ انقلابی اقدامات کی پیشرفت کے عوامل میں سے ایک ، بسیج مستضعفین یا عوامی رضاکار فورس بسیج ہے ۔

ملاقات کے اس پروگرام میں پورے ملک سے بسیج فورس کے 50 لاکھ جوان ویڈیو لینک کے ذریعے شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button