مشرق وسطی

مقبوضہ فلسطین کی حالت انتہائی افسوسناک ہے، احمد ابوالغیط

شیعیت نیوز: عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی حالت آتش فشان کی مانند ہے جو ہر وقت پھٹ سکتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر رونما ہونے والے نئے بحرانوں نے خطے کے مسائل خاص طور پر مسئلہ فلسطین سے دنیا والوں کی توجہ ہٹا دی ہے۔

احمد ابوالغیط نے کہا کہ مسئلہ فلسطین سے چشم پوشی اختیار نہیں کی جا سکتی اور اس کی اہمیت کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینی قوم غاصبانہ قبضے کے باعث شدید مشکل حالات سے روبرو ہے جسے صرف اور صرف نسلی تعصب اور امتیازی رویے کا نام دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 26 نومبر کو رہبر معظم کا ایرانی رضاکارانہ فوجی فورس کے اہلکاروں سے خطاب کریں گے

احمد ابوالغیط نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور فلسطینی قوم کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اور ان اقدامات نے مقبوضہ سرزمین کو دھماکہ خیز صورتحال سے قریب کر دیا ہے۔ یہ سب کچھ دنیا والوں کی نظروں کے سامنے انجام پا رہا ہے اور یوں دکھائی دیتا ہے کہ عالمی برادری میں دو ریاستی راہ حل کے بارے میں احساس ذمہ داری ختم ہوتا جا رہا ہے۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ دو ریاستی راہ حل اور 1967ء کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کو سرکاری طور پر قبول کریں۔

دوسری طرف غاصب صیہونی حکومت کے گذشتہ انٹیلی جنس سربراہ نے کہا ہے کہ فلسطین میں تیسرے انتفاضہ کے آغاز کی واضح علامات دکھائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تیسرے انتفاضہ سے چشم پوشی اختیار نہیں کی جا سکتی، کہا کہ بیت المقدس میں مزاحمتی کاروائیاں اور اس کے بعد رونما ہونے والے واقعات مستقبل قریب میں بڑی تبدیلی کی علامت ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button