اہم ترین خبریںایران

26 نومبر کو رہبر معظم کا ایرانی رضاکارانہ فوجی فورس کے اہلکاروں سے خطاب کریں گے

شیعیت نیوز: 26 نومبر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا ایرانی رضاکارانہ فوجی فورس (بسیج)کے اہلکاروں سے خطاب سرکاری ٹی وی اور انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ بسیج کی مناسبت سے ایران کی رضاکارانہ فوجی فورس (بسیج) کے متعدد اہلکار ہفتے کے روز حسینیہ امام خمینی تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔

یہ تقریب جس میں بسیج فوجی فورسز کے مختلف دستے شرکت کریں گے ہفتہ کی صبح 9.30 بجے ہوگی جس سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 50 لاکھ کے قریب بسیجی اہلکار ملک بھر سے براہ راست اور ویڈیو لنک کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

تقریب کا آغاز صبح 9.30 بجے ہوگا جبکہ اسے سرکاری ٹی وی اور رہبر انقلاب کی آفیشل ویب سائٹ KHAMENEI.IR پر برارہ راست نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی استکبار نہیں چاہتا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ترقی کرے، حجۃ الاسلام حاج علی اکبری

دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کی اعلیٰ طاقت کی بدولت امریکہ ایران کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا۔

یہ بات بریگڈیئر جنرل علی فدوی نے جمعہ کے روز صوبے اصفہان کے شہر اردستان میں ایک مقامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام یورپی ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد کرکے امریکا کے خلاف کھڑے نہیں ہوسکتے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کو یہ طاقت حاصل ہے۔

جنرل فدوی نے کہا کہ دشمن نے ہمیشہ ان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے اشارے دیے ہیں اور وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button