دنیا

ایران کے جوہری وعدوں میں کمی کی وجہ مغرب کی غیر ذمہ داری ہے، میخائیل اولیانوف

شیعیت نیوز: ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات ایران کے مستقل مندوب اور نمائندے نے کہا کہ بورڈ آف گورنز میں ایران کے خلاف حالیہ قرارداد کی منظوری پر ایران کا رد عمل؛ جوہری معاہدے سے متعلق مغرب کی غیر ذمہ داری سے تعلق رکھتا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق میخائیل اولیانوف نے بدھ کے روز کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ٹرائیکا نے یورینیم کی افزودگی کی سرگرمیوں میں اضافے کے فیصلے کا الزام ایران پر عائد کیا حالانکہ وہ ان تبدیلیوں کے تئیں اپنی ذمہ داری کو بھول گئے، تہران کا یہ فیصلہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں ٹرائیکا اور امریکہ کی طرف سے (کشیدگی) بڑھانے کی کوششوں کا ایک متوقع ردعمل ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے 20 نومبر کو کہا تھا کہ ایران کے خلاف قرارداد کی منظوری کے سلسلے میں تین یورپی ممالک اور امریکہ کے حالیہ اقدام کے جواب میں پہلے مرحلے میں ایران کی جوہری توانائی ادارے کے ایجنڈے میں متعدد اقدامات کو شامل کیا گیا۔ اور ان کا نفاذ آج بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے انسپکٹرز کی موجودگی میں نطنز اور فردو کی جوہری تنصیبات میں مکمل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن کا ایران کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا مقصد ناکام ہو گیا، حسین امیرعبدالللہیان

گزشتہ ہفتے کے دوران، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز نے اپنے سہ ماہی اجلاس میں امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سیاسی ماحول کے زیر اثر ہمارے ملک کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف ایک قرارداد کی منظوری دی۔

دوسری جانب الجزیرہ نے رائٹرز کا حوالہ دے کر خبر دی ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (OFAC) نے بدھ کے روز ایک بیان میں ایران کے کچھ شہروں میں غیر ملکی حمایت یافتہ فسادات کے دوران انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے لیے تین ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کو نامزد کیا اور ان کے نام اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیئے ہیں۔

امریکہ کا یہ تازہ اقدام ایران کے خلاف مغربی ملکوں کی معاندانہ اور بیہودہ چالوں کے تسلسل میں سامنے آیا ہے۔

اسی سلسلے میں ایک امریکی جریدے نے کچھ عرصہ پہلے صدر جو بائیڈن کی حکومت کی جانب سے فسادات کی حمایت میں ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کی خبر دی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button