سید ناصرشیرازی کی وفد کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور سے ملاقات

22 نومبر, 2022 12:12

شیعیت نیوز: مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے تنظیمی وفد کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنماء علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم خیر پختونخوا علامہ جہانزیب علی جعفری، صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین سید اسد علی زیدی، شبیر ساجدی، اراکین ضلعی کابینہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آغا علی رضوی نے برسوں سے دریائی کٹاؤ کے زد میں موجود حوطو پر حفاظتی بندھ کے پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز

علی امین گنڈاپور نے صوبہ میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی نشاندہی پر ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوٹلی امام حسین علیہ السلام کی جگہ پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے موقف کے ساتھ ہیں۔ ملاقات کے آخر میں ملکی صورت حال پر میڈیا بریفنگ ہوئی۔

11:50 صبح اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔