ایک طرف ڈانس دوسری طرف تبلیغ، ڈاکٹر ذاکر نائیک فیفا ورلڈ کپ میں وعظ ونصیحت کیلئے پہنچ گئے

21 نومبر, 2022 21:16

شیعیت نیوز: فیفا ورلڈ کپ 2022کی شروعات سے قبل معروف وہابی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی قطر پہنچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے سرکاری اسپورٹس ٹی وی کے پیش کار فیصل الہاجری نے اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ممکنہ لیکچرز کا ذکر کیا ہے، سوشل میڈیا پر دعوی کیا جا رہا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر روزانہ کی بنیاد پر چلتے رہیں گے۔

ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے لاکھوں تماشائیوں میں ان کے مداح کی بڑی تعداد بھی دوحہ میں موجود ہوگی، جہاں وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچرز بھی سن سکیں گے۔ دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میںغیر ملکی مشہور رقاصاؤں سے ڈانس کا بھرپور مظاہرہ بھی کروایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوتریس امریکہ کی کٹھ پتلی ہیں، کوریائی وزیر خارجہ چو سن ہوئی

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ملک قطر نے سیریز کے افتتاح کے موقع پرانتہائی خوش الحان قاری سے تلاوت قرآن پاک بھی کروائی تھی جبکہ یہود وہنود کی خوشنودی کی خاطر رقص وسرور کی محافل کا بھی سہارا لیا جارہا ہےکیا یہ منافقت اور دوغلا رویہ نہیں ؟؟؟

11:28 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔