جدید ترین ایئر ڈیفیس سسٹم ایران کی بری فوج کے حوالے کر دیا ، جنرل کیومرث حیدری

21 نومبر, 2022 14:17

شیعیت نیوز: پہلا جدید ترین ایئر ڈیفیس سسٹم ایران کی بری فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔

نیوزایجنسی فارس سے گفتگو کرتے ہوئےایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ پہلا جدید ترین ایئر ڈیفیس سسٹم بری فوج کو موصول ہوگیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل کیومرث جیدری کا کہنا ہے کہ ایران کی بری فوج کی دفاعی طاقت کو وقت کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بری فوج نے کئی ایک بڑے علاقائی ڈرون اڈے بھی قائم کیے ہیں جہاں ہمارے اسمارٹ، پن پوائنٹ، ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے اور بعض دوسری خصوصیات کے حامل ڈرون طیارے تعینات ہیں ۔

بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے اسمارٹ ہتھیاروں کی وصولی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک سو پچپن ملی میٹر کی توپوں کو اسمارٹ سسٹم سے لیس کرنے کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اب دوسرے ہتھیاروں کو اسمارٹ بنانے کا کام کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی دفاعی طاقت خطے کے ملکوں اور قوموں کے لیے امن وسلامتی اور دوستی کے پیغام کی حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن کو میڈیا کی جنگ میں بھی شکست دیں گے، ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی

دوسری جانب پاسداران اسلامی انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ قائم 100 سیٹلائٹ کیرئیر رواں سال ایک میزائل کو مدار میں رکھے گا۔

یہ بات جنرل امیر علی حاجی زادہ نے بروز اتوار سپاہ پاسداران کے ایرو اسپیس فورس کی صلاحیتوں کی نمائش کے دورے کے موقع پر کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی ساختہ ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کی خبر جس کا اعلان شہید طہرانی مقدم کی سالگرہ کی تقریب میں کیا گیا، گزشتہ سے متعلق ہے لیکن آج میڈیا کی خبر کی ہیڈ لائن بن چکی ہے۔

جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ آج خدا کے فضل و کرم سے ہم نے میزائل اور ڈرون کے شعبوں میں مزید ترقی کی ہے۔

انہوں نے خلائی کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں ٹھوس ایندھن والا سیٹلائٹ قائم 100 کو کامیابی سے تجریہ کیا گیا۔

4:11 صبح اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔