عالمی یوم اطفال پر فلسطینی بچے زیرِ عتاب
شیعیت نیوز: عالمی یوم اطفال کے موقع پرمقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل اور بیت لحم میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں تین فلسطینی بچے زخمی ہو گئے۔
الخلیل میں مقامی ذرائع کے مطابق آباد کاروں کے ایک گروہ نے کریات اربع کی غیر قانونی بستی کے قریب ایک علاقے میں یزن منجد الرجبی نامی بچے کو شدید زدوکوب کیا۔بچے کے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور اسے الخلیل کے عالیہ اسپتال لے جایا گیا ہے۔
عالمی یوم اطفال کے موقع پر اسرائیلی فوجیوں نے بیت لحم کے کیسان گاؤں میں 13 اور 14 سال کی دو بہنوں پر اسرائیلی( زیرِ تسلط) علاقے میں موجودگی کا بہانہ بنا کر حملہ کیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ رغد اور دینا مصطفیٰ عبیات نامی بہنوں پر ابی ھناحل کی غیر قانونی بستی کے قریب حملہ کیا گیا۔
فلسطینی انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمات کے مطابق 2022 کے آغاز سے اب تک اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں 40 بچے شہید اور 750 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رواں سال کے دوران جن بچوں کو گرفتار کیا گیا ان میں سے زیادہ تر کو جسمانی اور نفسیاتی تشدد کی مختلف شکلوں کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں : حماس کا اسرائیل کو لسٹ آف شیم میں شامل کرنے کا مطالبہ
دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کے روز فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو زخمی کر دیا ہے ۔ یہ واقعہ بیت لحم کے علاقے میں صبح کے وقت پیش آیا ہے۔ اسی طرح کے ایک اور واقعے میں الخلیل کے علاقے میں بھی ایک فلسطینی کو زخمی کر دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق بیت لحم میں ایک فوجی چیک پوسٹ کے نزدیک ایک فلسطینی کو اغوا کرنے کے بعد گولی مار کر زخمی کیا گیا۔ اس فلسطینی کو یہ گولی جسم کے نچلے حصے میں لگی ہے۔
الخلیل میں پیش آنے والے دوسرے واقعے ایک نوجوان فلسطینی کو گولی مار کر زخمی کیا گیا۔ قابض اسرائیلی فوجی اس کا تعاقب کر رہے تھے کہ اس نے ایک اونچی جگہ سے چھلانگ لگانا چاہی۔ جس پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایذنا ٹاون میں قابض فوج نے تین فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔ ان مغویان میں باپ بیٹا بھ شامل ہیں۔ قابض فوجی ان کے گھروں کی توڑپھوڑ کر اندر داخل ہوئے۔
مشرقی یروشلم میں قابض اسرائیلی پولیس نے عین اللوزا کے نزدیک سیلوان ضلع میں نوجوانوں پر حملہ کیا، جس کے بعد تصادم کی صورت حال بن گئی۔
یروشلم کے علاقے میں ہی چار فلسطینی نو عمر بچوں کو اغوا کر لیا گیا۔ اغوا کاری کی اسرائیلی کارروائیاں عین اللوزا اور بیر ایوب کے علاقے کی گئیں ۔







