اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس کا اسرائیل کو لسٹ آف شیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: فلسطینی عوام کی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی قابض فوج کے فلسطینی بچوں پر مظالم کے خلاف اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں پر ظلم کے باعث اسرائیل کا نام لسٹ آف شیم میں شامل کیا جائے۔

حماس کی طرف سے یہ مطالبہ  بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سامنے آیا ہے۔ اقوام متحدہ کے علاوہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی جرائم اور دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل میں ڈیڈ لاک برقرار، لیکوڈ مایوس

فلسطینی تحریک مزاحمت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک اسرائیلی قابض فوج نے 35 فلسطینی بچوں کو قتل کیا ہے۔

جبکہ اسی روال کے دوران  160 فلسطینی بچے اسرائیلی جیلوں میں قید کے دوران نفسیاتی و جسمانی تشدد جھیلنے کی وجہ سے مختلف عوارض کا شکار ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی قابض فوج فلسطینی بچوں کی عمروں کا خیال کیے بغیر انہیں بھی اسی طرح تشدد و تعزیب سے گذارتی اور اپنی گولیاں کے ساتھ ساتھ بمباری کا نشانہ بناتی ہے جس طرح فلسطینی عورتوں اور مردوں کو اندھا دھند نشانہ بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عرین الاسود کا خوف، اسرائیلی فوجی میدان چھوڑ کر فرار کرگئے

رواں سال مجموعی طور پر اسرائیلی قابض فوج اور قابض اتھارٹی نے سات سو زائد بچوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ تعداد 20 نومبر سے پہلے تک کی ہے۔ اسرائیلی قابض فورسز سکولوں کے بچوں پر بھی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے گریز نہیں کرتی ہیں۔

اس لیے فلسطینی عوام کی مزاحمتی تحریک حماس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو لسٹ آف شیم میں شامل کیا جائے کہ بچوں کے خلاف مظالم کی مثال شاید ہی کسی مہذب ملک اور قوم کے ہاں ملتی ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button