اہم ترین خبریںمشرق وسطی

فیفا ورلڈ کپ ، فلسطینی پرچم لہرا دیے گئے،اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی

شیعیت نیوز: قطر میں فٹبال فیفا ورلڈ کپ کے دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شائقین اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم لہرانے کے ساتھ فلسطین کے حق میں نغمے بھی گا رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایسے واقعات کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جس میں صارفین فلسطین کے خلاف غاصب اسرائیلی جارحیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، دوحا میں فیفا ورلڈ کپ کا بھرپور جوش نظر آ رہا ہے، جگہ جگہ شائقین اپنے جوش و خروش کا مختلف انداز سے مظاہرہ کررہے ہیں۔

اسی دوران ایک غاصب اسرائیلی ٹی وی کی براہ راست نشریات میں فٹبال شائقین نے نہ صرف فلسطینی پرچم لہرا دیے بلکہ اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں شدید نعرے بھی لگائے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب آزادیوں کو دبانے اور کارکنوں پر ظلم و ستم تیز کر کے خاموشی کا بادشاہ بن گیا ہے

دوسری جانب فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے ”فیفا ورلڈ کپ 2022” کا آغاز آج قطر میں رنگا رنگ تقریب سے ہو گیا۔

اس تقریب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، مصر، ترکیہ اور الجزائر کے صدور، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور دیگر اہم رہنما شریک ہوئے۔

12 برس قبل ورلڈ کپ کی میزبانی کا حق ملنے کے بعد سے قطر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک دن قبل دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیفا کے سربراہ جیانی انفینٹنو نے قطر اور فیفا کا بھرپور دفاع کیا تھا۔ انہوں نے یورپ کے ماضی کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ قطر پر سوال اٹھانے کا حق یورپ کو حاصل نہیں۔

البیت اسٹیڈیم میں قطر کی ٹیم اپنے افتتاحی میچ کے لیے نمودار ہوئی تو حاضرین کی خوشیاں بڑھ گئیں۔

قابل ذکر ہے کہ تاریخ کا سب سے مہنگا فٹ بال ورلڈ کپ پہلی بار مشرق وسطیٰ (قطر) میں منعقد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button