اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

قابض اسرائیلی افواج اور یہودی آباد کاروں کے تشدد سے متعدد فلسطینی زخمی

شیعیت نیوز: کل جمعہ کوفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں آبادکاروں کے حملوں اور قابض اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران تشدد سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔ جمعہ کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد کئی مقامات پر فلسطینیوں نے یہودی آباد کاری اور یہودی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

نابلس میں بیتا قصبے میں جبل صبیح کے قرب و جوار میں قابض اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔ یہ ایک ہفتہ وار مارچ اور جلوس تھا جو ’’ایویٹار‘‘ یہودی بستی کے خلا نکالا گیا تھا۔

درجنوں شہریوں نے جبل صبیح کے قرب و جوار میں نماز جمعہ ادا کی، جس کے بعد جلوس نکالا گیا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی احتجاج کو منتشر کرنے کے لیے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

دوسری طرف فلسطینی نوجوانوں نے ربڑ کے ٹائروں کو زبردستی جلا کر قابض ریاست اور اس کے سنائپرز کومزاحمتی کارکنوں کو نشانہ بنانے سے روکنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ہمیشہ اپنے دوستوں کو تنہا چھوڑ دیتا ہے، میڈوڈوف

قابض اسرائیلی افواج کی زہریلی گیس سے ایک صحافی سمیت متعدد شہری دم گھٹنے سے متاثر ہوگئے۔

نابلس کے مشرق میں واقع گاؤں بیت دجن میں قصبے کی سرزمین پر ہفتہ وار آبادکاری مخالف مارچ کے آغاز کے بعد جھڑپیں دیکھنے میں آئیں، جس کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے شہریوں اور صحافیوں کو ربڑ کی گولیوں اور زہریلی گیس کے بموں سے نشانہ بنایا۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ اس کی ٹیموں نے نابلس میں 29 زخمیوں کوفوری طبی امداد فراہم کی۔ زخمی ہونے والوں میں 7 سالہ بچہ بھی شامل ہے جو بیت دجن میں جھڑپوں کے دوران پیٹ میں آنسو گیس کا استعمال کیا۔

سلفیت میں قابض اسرائیلی افواج اور آباد کاروں کے درمیان سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے کفر الدیک اور بروکین میں جھڑپیں ہوئیں۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں آباد کاروں نے قابض اسرائیلی فوج کی حفاظت میں الخلیل کے علاقے پر دھاوا بولا جو برقین قصبے اور کفر الدیک کے درمیان واقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button