مشرق وسطی

شام سے سینکڑوں مسلح دہشت گرد روس سے لڑنے کیلئے یوکرین منتقل

شیعیت نیوز: روسی میڈیا نے خبر دی ہے کہ شام کے علاقے ادلب میں موجود آٹھ سو سے زائد مسلح دہشت گردوں من جملہ داعشی عناصر کو روس سے جنگ کرنے کے لئے یوکرین منتقل کیا جا رہا ہے۔

شام کے صوبہ ادلب کے مقامی زرائع کے مطابق بہت سے دہشت گردوں کو گذشتہ دو ہفتے کے دوران دو مرحلوں میں یوکرین منتقل کیا جا چکا ہے۔ یہ کام تحریر الشام دہشت گرد گروہ کو اعتماد میں لیکر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریر الشام دہشت گروہ، ترکی اور مغربی ممالک کی حمایت سے شام کے صوبہ ادلب میں اپنے ٹھکانے بنائے ہوئے ہے۔

یاد رہے کہ مغرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ نے اپنا نام تحریر الشام رکھ لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں ان دہشت گردوں کو الجہاد اور البشیر کیمپوں سے سرمدا شہر منتقل کیا گیا اوراس کے بعد انہیں باب الہوا پاس سے ترکی اور وہاں سے یوکرین منتقل کیا گیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق ان آٹھ سو شامی مسلح دہشت گردوں کا تعلق انقرہ کے حمایت یافتہ فیلق الشام، نام نہاد قومی محاذ برائے آزادی اور الفیلق الثالث گروہوں سے بتایا گیا ہے۔ ان دہشت گردوں کو منتقل کرنے کی ذمہ داری جبہۃ النصرہ کے دہشت گردوں کے حوالے کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پراسرار اور مسلسل برقی حادثات کے بعد اسرائیل کے پانچ بڑے شہر تاریکی میں ڈوب گئے

دوسری جانب شام کے صدر کے دفتر نے عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی کی شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کا اعلان کیا۔

«بدر بن حمد البوسعیدی» اعلیٰ عمانی حکام کے ایک وفد کی سربراہی میں دمشق گئے ہیں اور عمان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے یہ ان کا شام کا دوسرا دورہ ہے۔

شام کی حکومت پر خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے دباؤ کے باوجود عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق ان اولین رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے صدارتی انتخابات میں بشار الاسد کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button