عراق

عراق: سلیمانیہ میں مہلک دھماکہ، اب تک 5 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو چکے ہیں

شیعیت نیوز: عراق کے کردستان کے علاقے سلیمانیہ کے شہر کے ’’کازیوہ‘‘ محلے میں جمعرات کی شام کو ایک مہلک دھماکہ ہوا؛ بعض ذرائع کے مطابق دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

عراقی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گیس سے ہوئے دھماکے کے سبب پیش آیا جس کی وجہ سے ایک پوری رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب زدہ سڑکوں پر لگائے گئے کٹ ٹھیک نہ کرنا نااہلی کا واضح ثبوت ہے جو کہ المناک حادثات کا باعث بن رہے ہیں ،علامہ راجہ ناصرعباس

اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

امدادی کارکن اس حادثے میں لاپتہ اور ممکنہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

عراق کے سلیمانیہ میں صحت اور علاج کی انتظامیہ نے اس واقعے میں زخمیوں کے علاج کے لیے تمام اسپتالوں کو تیار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیموں کو نکیل ڈالے بغیر، پاکستان میں امن ممکن نہیں،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

اس واقعے میں 20 زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

عراقی کردستان کے انسداد دہشت گردی کے ایک مرکز کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دھماکہ عمارت کے ہیٹنگ سسٹم میں لگے گیس کے ایک ٹینک کے پھٹنے سے ہوا ہے۔ زخمی ہونے والے بیس افراد کو ہسپتال منقتل کیا گیا ہے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button