اہم ترین خبریںمشرق وسطی

رہبر معظم کی مدبرانہ قیادت سے ایران نے مشکل مراحل طے کرلئے، بشار الاسد

شیعیت نیوز:شام کے صدر بشار الاسد نے ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر کے ساتھ ملاقات کی اور شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

اس موقع پر محمد مخبر نے شامی حکومت اور عوام کی جانب سے ایران کے ساتھ اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 60 سے زائد بیرونی ممالک کے وفود کی ایران آمد دلیل ہے کہ عالمی برادری میں ایران کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور شام نے مشکل مواقع پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر درپیش مشکلات کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حسن نصر اللہ اسرائیل کو سرپرائز دے سکتے ہیں، صہیونی ذرائع ابلاغ

ملاقات کے دوران شامی صدر نے صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایرانی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی اور کہا کہ شہید صدر رئیسی جیسی شخصیت کو کھو کر ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے گذشتہ کئی دہائیوں سے رہبر معظم کی مدبرانہ قیادت کے نتیجے میں مشکلات کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور دشمن کی سازشوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button