مشرق وسطی

شمالی شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملہ، سینٹکام کی تائید

شیعیت نیوز: تیل کی دولت سے مالامال شامی علاقے دیرالزور کے العمر آئل فیلڈ میں امریکی دہشت گرد فوج کے غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا ہے جس کی دہشت گردوں کے مرکز سینٹکام نے بھی تائید کی ہے۔

امریکی دہشت گرد فوج کے مرکز سینٹکام نے راکٹ حملے کی تائید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی شام میں القریہ الخصرا کے فوجی اڈے میں راکٹ حملے سے کوئی مالی اور جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سینٹکام نے شام میں اپنے غیر قانونی اڈے کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر کہا کہ ان حملوں سے اتحادی افواج کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور اس سے بقول اسکے شام اور علاقے کا استحکام کمزور ہو سکتا ہے۔

گزشتہ چند ماہ چند ماہ کے دوران شمالی شام میں العمر آئل فیلڈ کے علاقے میں قائم امریکی غیر قانونی فوجی اڈہ بارہا راکٹ حملوں کی زد پر رہا ہے۔

شامی حکومت بارہا یہ واضح کر چکی ہے کہ مشرق اور شمال مشرقی شامی علاقے میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فوجیوں اور انکے حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس (ایس دی ایف) نام سے موسوم دہشت گرد گروہ کا مقصد تیل کے ذخائر لوٹنے کےعلاوہ کچھ بھی نہیں اور ان کا یہ غیر قانونی سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے جمال خاشقجی کے قتل کیس میں سعودی ولی عہد کو مستثنیٰ قرار دے دیا

دوسری جانب شام کے وزیرخارجہ فیصل مقداد بھارت دورے کے لئے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ ملک کے وزیر خارجہ فیصل المقداد سرکاری دورے پر جمعرات کی شام بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقداد اس سفر کے دوران بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور اس ملک کے کئی دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ مقداد کے دورۂ ہند کا مقصد سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا اور تازہ ترین سیاسی پیشرفت اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

اس سلسلے میں شام کے وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا نئی دہلی ہوائی اڈے پر بھارتی وزارت خارجہ میں مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے شعبہ کے ڈائریکٹر اور بھارت میں شام کے سفیر بسام الخطیب نے استقبال کیا۔ نئی دہلی کے دورے پر فیصل المقداد کے ساتھ شام کے دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button