اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022ء کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شیعیت نیوز: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دفاعی نمائش سے خطاب کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، بیرون ملک سے آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022ء کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی ہماری منزل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال ترقی کی طرف بہت معاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 15نومبر یوم شہادت ،ارب پتی یہودی، نومسلم نوجوان جس کی پیشانی پر امام خمینی نے بوسہ دیا

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت ملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لئے کام کر رہی ہے اور اتحادی حکومت بہت سے چیلنجز سے نبرد آزما ہے، ملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لئے بھرپور کام کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا میں امن کے لئے کام کیا اور کرتا رہے گا، خارجہ پالیسی کے تحت دوسرے ممالک سے تعلقات بہتر کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل خطے کی بہتری کے لئے اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے شدید متاثر ہوا، حالیہ سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button