مستقبل کے صدر کو لبنان کی مقاومتی عوام کے لائق ہونا چاہیئے، محمد رعد

شیعیت نیوز: لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب الله کے سیاسی دھڑے الوفاء للمقاومۃ کے سربراہ محمد رعد نے نئے صدر کے انتخاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب الله، لبنان کے صدارتی انتخاب کے موضوع پر کام کر رہی ہے، تاکہ اپنا امیدوار کا انتخاب کرسکے۔
انہوں نے مجدل زون کے ایک دیہات میں اپنی تقریر میں کہا کہ صدر کے انتخاب کے معاملے میں ہمیں پتہ ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں، اسی لئے اپنے حامی امیدوار کو کامیاب کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی صدر کی ایران مخالف شخصیات سے ملاقات، ایران کی جانب سے شدید مذمت
محمد رعد نے اس امر کی جانب زور دیا کہ کٹھ پتلی کی بجائے با اختیار صدر منتخب ہونا چاہیئے، چاہے اس میں کتنا ہی وقت صرف کیوں نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ لبنان کی مقاوم عوام کے لائق صدر کا انتخاب نہ ہونے سے ایک سیاسی خلاء پیدا ہوچکا ہے اور جب بھی کسی شخص پر سب متفق ہوگئے تو صدرکا انتخاب ہو جائے گا۔ ہمیں دوسروں کی نسبت صدر کے انتخاب میں زیادہ جلدی ہے۔
محمد رعد نے لبنان میں حکومت سازی کے حوالے سے کہا کہ حکومت بنانے کے معاملے پر ہم نے پوری کوشش کی، حتیٰ کہ اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیں، لیکن یہ کوششیں بے سود رہیں، کیونکہ کچھ لوگ ملک میں طاقت کا خلا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم ایسی حکومت چاہتے ہیں، جو قومی مفاد کی حامی ہو اور قومی مفاد کی بنیاد پر ہی دوسرے ممالک کے ساتھ رابطے برقرار کرے، ہم کبھی بھی لبنان کی تنہائی کے نہ قائل تھے اور نہ ہیں۔