ایران نے روس کو یوکرین جنگ کے لیے ہتھیار نہیں دیئے، امیرعبداللہیاں

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیاں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے مطابق ہتھیاروں کی برآمدات و درآمدات پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن ہم نے روس کو یوکرین جنگ میں استعمال کرنے کے لیے ہتھیار نہیں دیئے۔
ایران اور بلغاریہ کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مغرب اور امریکہ کے غلط بیانیے کو ذہنوں کو مسخ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، غریب آبادی
اپنے بلغاری ہم منصب نیکولای میلکوف سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو کے دوران امیرعبداللہیاں نے یوکرین کی صورتحال سے متعلق کہا کہ ہم یوکرین میں جنگ کے تسلسل کے مخالف ہیں اور ہم جنگ بندی کے قیام کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ہم خطے میں نیٹو کی توسیع کے خلاف ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے بلغاریہ کی جانب سے شیراز میں واقع حضرت شاہ چراغ علیہ السلام کے روضے میں داعش کے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 125ویں سالگرہ کے موقع پر دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم
اس گفتگو میں بلغاریہ کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور اچھے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے 2023 میں مشترکہ کمیشن کے انعقاد کی کوششوں کو جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔
نیکولای میلکوف نے ایران کے وزیر خارجہ کا یوکرین کی صورتحال اور جنگ کے جاری رہنے کی مخالفت کرنے اور یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کے سلسلے میں تہران کے موقف کی وضاحت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلغاریہ کی حکومت جوہری معاہدے کی بحالی اور ایران اور بین الاقوامی برادری کے درمیان معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے عمل کی بدستور حمایت کرتی ہے۔