یمن

محاصرہ ختم نہ کرنیکی صورت میں جنگ کیلئے تیار رہو، یحییٰ الحاکم

شیعیت نیوز: یمنی فوج کی ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ عبدالله یحییٰ الحاکم نے کہا ہے کہ جارح امریکی-سعودی اتحاد یمن کا محاصرہ ختم کرے یا ہماری شرافتمندانہ مزاحمت کے لئے تیار ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی نیوی کی قوت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ شب ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن یمن میں امن کا خواہاں نہیں بلکہ اپنے مطلوبہ اہداف کے حصول کی تلاش میں ہے۔

یحییٰ الحاکم نے صراحت کے ساتھ کہا کہ ان حالات میں جنگ بندی اور امن کی امید لگانا غلط عمل ہے، بلکہ اس دوران ہمیں فوجی اور اقتصادی شعبوں میں استحکام کے لئے کام کرنا چاہیئے۔ یمنی ملٹری انٹیلیجنس چیف نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ جارح اتحاد کے ساتھ ہماری شدید لڑائی ہو جائے۔

عبدالله یحییٰ الحاکم نے امریکہ اور جارح سعودی اتحاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یا تو یمن کی ناکہ بندی ختم کر دیں یا پھر ہماری شجاعانہ مقاومت کے لئے تیار ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اپنی بحری قوت میں اضافہ کر رہی ہیں۔ یمنی ملٹری انٹیلیجنس چیف نے صراحت کے ساتھ کہا کہ دشمن کو دو بحری پیغامات پہنچے، جس کا مفہوم یہ تھا کہ ہم اپنی قوم کی سختیوں اور محاصرے پر خاموش نہیں رہیں گے اور آئندہ بھیجے جانے والے پیغامات اس سے زیادہ سخت اور دردناک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے کبھی بھی یمنی عوام کے فائدے کی بات نہیں سوچی، انصاراللہ یمن

دریں اثنا یمن کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد اپنے مغربی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے یمنی عوام کی قومی ثروت کی لوٹ مار کرنا چاہتا ہے جبکہ یمنی عوام اسے ایسا ہرگز نہیں کرنے دیں گے۔

یمن کے وزیر خزانہ رشید ابو لحوم نے صنعا میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام اور مسلح افواج یمنی تیل اور قومی دولت و ثروت کی لوٹ مار روکنے میں کامیاب رہے ہیں تاہم ابھی لوٹ مار کا کچھ سلسلہ جاری ہے جسے روکے جانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ حضرموت میں امریکیوں کی رفت و آمد کا مقصد گیس اور تیل کی شکل میں یمنی عوام کی قومی ثروت کی لوٹ مار کرنا ہے اور انکی اس رفت و آمد کا سلسلہ روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

یمنی فوج نے کچھ عرصے قبل امریکہ اور خطے میں موجود دیگر جارح عناصر کو قومی ثروت کی لوٹ مار سے روکنے کے لئے حضرموت کی الضبہ بندرگاہ کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

یمنی فوج نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ جارح سعودی اتحاد اور اسکے آقا امریکہ کو قومی ذخائر لوٹنے کی اجازت نہیں دے گی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام کی قومی دولت و ثروت لوٹنے کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button