بلوچ ہمیشہ سامراج کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہے، اسپیکر ایران
شیعیت نیوز: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک کے سرحدی علاقوں میں مقیم بلوچ قوم کو ملک کا محافظ اور سامراج کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر قرار دیا ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ کے عام اجلاس میں کہا کہ اگر ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کی تاریخ پر نگاہ ڈالی جائے تو معلوم ہو گا کہ ہمیشہ بلوچ قوم ایران کے مدافع اور آزادی کے محافظ رہی ہے اور سامراج کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کا راز اتحاد و وحدت تھا، مسائل پر قابو پانے کے لئے آپسی اتحاد و بھائی چارہ بے حد ضروری ہے اور اس کی واضح مثال یہ پارلیمنٹ بھی ہے کہ جہاں تمام مذاہب، نسل اور قبائل کے نمائندے ایک ساتھ بیٹھتے ہیں۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دشمن خاص طور سے امریکہ اور اسرائیل ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش اور سازش کر رہے ہیں اور اس قسم کی سازشوں کو ہم اپنے اتحاد و وحدت کے ذریعے ناکام بنا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ان دنوں ایران کے سرحدی صوبے میں غیرملکی میڈیا کے غلط اور شیطنت آمیز پروپیگنڈے کے بعد کچھ شر پسند عناصر نے بلوا کر کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی اور عوامی املاک کو خاصا نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان کی موجودہ صورتحال غیر ملکی فوجی مداخلت کا نتیجہ ہے، امیر سعید ایروانی
دوسری جانب ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یوکرین جنگ سے متعلق کہا ہے کہ ہم جنگ کے مخالف اور جنگ بندی اور امن کے حامی ہیں۔
ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار "ناصر کنعانی” نے آج بروز جمعہ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیجانب سے روس کو یوکرین جنگ میں استعمال کیلئے ہتھیاروں کے بھیجنے کا الزام بے بنیاد ہے اور یہ الزام یومیہ اسی لیے دھرایا جاتا ہے کہ وہ یوکرین میں ہتیھاروں کی منتقلی کے اقدام کو جائز ظاہر کریں۔
کنعانی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کیخلاف دعوے کرنے والے خود جنگ کا آغاز کرنے کی زمین فراہم کرنے سیمت اس کے جاری رکھنے کی وجہ بھی ہیں؛ ایران جنگ کا مخالف اور جنگ بندی اور امن کا حامی ہے۔







