اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

لاہور، خانہ فرہنگ ایران میں ’’اقبال کانفرنس‘‘ کا انعقاد، حکیم الامت کی بہو جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال کی خصوصی شرکت

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے فکر و تدبر سے نہ صرف اپنے دور میں مسلمانوں کی اصلاح کی بلکہ اپنی کتابوں اور شاعری کے ذریعے آنے والی نسلوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اقدام کیا

شیعیت نیوز: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں یوم اقبال کی مناسبت سے اقبال کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ڈی جی خانہ فرہنگ ایران لاہور جعفر روناس، ایران کے قونصل جنرل لاہور محمد رضا ناظری، حکیم الامت کی بہو جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال، ماہر اقبالیات ڈاکٹر وحید الزمان طارق، پنجاب یونیورسٹی کےسابق پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، پرنسپل اورینٹل کالج ڈاکٹر معین نظامی، ڈاکٹر فاطمہ فیاض، یاور بخاری، ڈاکٹر نگہت اعجاز اور ڈاکٹر نوشین خالد نے خصوصی شرکت کی۔ ڈی جی خانہ فرہنگ و کلچرل اتاشی قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور جعفر روناس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایرانی کے طور پر ہم فخر سے کہتے ہیں کہ علامہ اقبال نے فارسی زبان کو امر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سجاد مہدی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے نئے صدر منتخب

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے فکر و تدبر سے نہ صرف اپنے دور میں مسلمانوں کی اصلاح کی بلکہ اپنی کتابوں اور شاعری کے ذریعے آنے والی نسلوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اقدام کیا۔ قونصل جنرل ایران لاہور رضا ناظری نے کہا کہ علامہ اقبال ایران اور پاکستان کے فکری نظام اور ثقافت کے استحکام کے حوالے سے ایک اہم ستون کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم علامہ اقبال کے احسان مند ہیں جنہوں نے ملت اسلامیہ کے تشخص کو بحال کیا اور مسلمانوں کو مسلمانوں کو "خودی” کی بیداری کا پیغام دیا۔

فارسی زبان و ادب کے اساتذہ نے فلسفہ اقبال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا علامہ اقبال کی سوچ کا منبہ و مخرج قرآن اور حضرت محمدﷺ کی زندگی ہے اور ان کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر ہی عالم اسلام کو درپیش مشکلات سے نجات دلایا جا سکتا ہے۔ کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر شعیب احمد کی کتاب”قوس قزح” کی رونمائی بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button