برطانیہ ایران کے بدامن کرنے کی قیمت ادا کرے، سید اسماعیل خطیب

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر انٹیلیجنس علامہ سید اسماعیل خطیب نے کہا ہے کہ برطانیہ عظیم ملک ’’ایران‘‘ کو غیر محفوظ بنانے کے لیے اپنے اقدامات کی قیمت ادا کرے گا۔
یہ بات علامہ سید اسماعیل خطیب نے گزشتہ روز آیت اللہ خامنہ ای کے کاموں کے تحفظ اور اشاعت کے دفتر khamenei.ir کے ساتھ ایران کے حالیہ واقعات کے بارے میں تفصیلی اور تجزیاتی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اسلامی مزاحمت سے ٹکر لینے سے عاجز ہے، شیخ نعیم قاسم
انہوں نے کہا کہ برطانیہ عظیم ملک ’’ایران‘‘ کو غیر محفوظ بنانے کے لیے اپنے اقدامات کی قیمت ادا کرے گا اور ‘ایران انٹرنیشنل’ چینل ایک دہشتگردی تنظیم ہے اور ایرانی وزارت انٹیلی جنس اس نیٹ ورک کے کارندوں کو تعاقب کرے گی۔
علامہ سید اسماعیل خطیب نے کہا بلاشبہ مشترکہ کارروائیوں کے ذریعے دنیا میں کسی ملک کو عدم استحکام اور خلل ڈالنے کے لیے سب سے بڑا ’’بااثر آپریشن‘‘ وہی تھا جو امریکہ، برطانیہ، صیہونی حکومت اور سعودی عرب نے خلفشار کے دوران کیا۔
یہ بھی پڑھیں : علماء اسلام کا دفاع اس انداز میں کریں جو ضروریات زندگی سے ہم آہنگ ہو، مقتدیٰ صدر
انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ واقعات میں صیہونی حکومت کا کردار نفاذ میں زیادہ واضح تھا پروپیگنڈے میں برطانیہ کا کردار اور اخراجات میں سعودی حکومت کا کردار زیادہ واضح تھا۔
علامہ سید اسماعیل خطیب نے کہا کہ ہم برطانیہ کی طرح دوسرے ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور عدم تحفظ کی کبھی حمایت نہیں کریں گے، لیکن ہم ان ممالک میں عدم تحفظ کے ایسے واقعات کے روکنے کا کوئی ارادہ بھی نہیں رکھتے ہیں ، اس لیے برطانیہ عظیم ملک ایران کو غیر محفوظ بنانے کے لیے اپنے اقدامات کی قیمت ادا کرے گا۔