اہم ترین خبریںایران

دشمن کے شر انگیز اقدامات کا جواب دیں گے، جنرل سلامی

شیعیت نیوز: ایران میں "13 آبان” کے قومی دن کی مناسبت سے سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے تھران میں صحافیوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے مذکورہ دن کے حوالے سے ریلیوں میں لوگوں کی کثیر تعداد کا ذکر کیا اور اس دن کو ’’مستکبرین سے جنگ‘‘ کا نام دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں نکلنے والی ریلیاں ایران کے غیور عوام کی بھرپور شرکت کی شاہد ہیں، مجھے امید ہے کہ عالمی میڈیا آج کے دن کی منصفانہ اور شجاعانہ رپورٹنگ کرتے ہوئے ایرانی عوام کے اصلی موقف کو نظر انداز نہیں کرے گا۔

جنرل سلامی نے کہا کہ اگر ان تقریبات اور اجتماعات پر ایک سرسری سی نظر دوڑائی جائے تو نظر آتا ہے کہ ملک کے جوان اس انقلاب کے دفاع و حمایت اور دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

سپاہ پاسداران کے سربراہ نے آج کے اجتماع میں اپنی شرکت اور امام زادہ شاہ چراغ (ع) پر حملے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عوامی مطالبے کا بھی حوالہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل آئندہ 25 سالوں تک نہیں رہے گا، صہیونی ٹی وی چینل کی نئے سروے رپورٹ

انہوں کہا کہ میں جس طرف سے ریلی میں داخل ہوا لوگوں نے دشمنوں سے انتقام کے نعرے بلند کرنا شروع کر دیئے اور اس بات کو دوست و دشمن سبھی جانتے ہیں کہ انتقام تو حتماََ لیا جائے گا۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ ہمارے عوام عزیز ہیں اور ان کا انقلاب شاندار ہے۔ ہم نے بڑے معرکوں کو سر کیا ہے اور اب ترقی کر رہے ہیں، حالیہ نظر آنے والے واقعات ہمارے انقلاب پر کوئی اثر نہیں ڈال سکتے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری عوام میدان میں حاضر ہے اور انقلاب کو کوئی خطرہ نہیں ہے، کیونکہ ہمارے دشمن اپنی کارروائیوں کے نتائج سے مایوس ہوچکے ہیں۔ جن دشمنوں کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ ایران کے ایٹمی معاہدے پر نہیں، بلکہ ایران کے داخلی مسائل کی طرف مرکوز ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ آج وہی دشمن اپنی افواج کو ہائی الرٹ کئے ہوئے ہیں اور فکر مند ہیں کہ کہیں اسلامی جمہوریہ ایران ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے، درحقیقت ہمارے تمام دشمن ایران کی جوابی کارروائی کے خوف سے دفاعی حالت میں ہیں اور یہی امر خطے میں ہمارے محکم وجود کا آئینہ دار ہے۔ جنرل سلامی نے فسادی ٹولے سے نمٹنے کے حوالے سے عوامی رائے کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نظریں اس طرح کے عناصر کی جڑیں اُکھاڑنے پر ہیں، البتہ ہم ایسے عناصر کے سہولت کاروں کو بھی متنبہ کرتے ہیں کہ وہ موجودہ خطرناک راستے سے الگ ہو جائیں، کیونکہ دشمن اسی ذریعے سے سادہ لوح عوام کو دھوکہ دیتا ہے۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ دشمن جانتا ہے کہ ہم حتماََ ان کے مداخلت آمیز اور اشتعال انگیز اقدامات کا جواب دیں گے، البتہ نہیں بتا سکتے کہاں اور کس طرح یہ جوابی کارروائی ہوگی، یقیناً یہ ایسے موضوعات ہیں، جو ہمارے لیے باقی ہیں اور ہماری جانب سے جوابی اقدامات کے بعد دشمنوں کو اس کا ادراک ہوگا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی ہمارے لوگوں کا سکون چھیننے گا، اسے سکون نہیں ملے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button