امریکی و سعودی اداروں سے وابستہ بلوؤں میں ملوث تین عناصر گرفتار
شیعیت نیوز: حالیہ دنوں میں ہونے والے بلوؤں میں ملوث، رپورٹر کے بطور امریکی انسٹی ٹیوٹ توانا ٹیک اور سعودی انٹرنیشنل کے لئے کام کرنے والے تین افراد کے گرفتار کئے جانے کی خبر ہے۔
تسنیم نیوز کے مطابق ایران میں ہونے والے حالیہ بلوؤں میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ تین افراد رپورٹر کے بطور امریکی انسٹی ٹیوٹ توانا ٹیک اور سعودی ٹی وی چینل ایران انٹرنیشل کے لئے کام کر رہے تھے۔
حالیہ بلوؤں میں ان تین افراد نے توانا ٹیک اور ایران انٹرنیشل سے بہت بڑی رقوم کے بدلے مختلف ایران مخالف کام انجام دئیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق توانا ٹیک اور ایران انٹرنیشنل نامعلوم افراد کے ذریعے رقوم فراہم کر کے مختلف قسم کی خبریں اور معلومات حاصل کرتے رہے ہیں۔
اس طریقہ کار میں داخلی طور پر ان اداروں کے لئے کام کرنے والا فرد خبروں کو براہ راست غیرملکی عناصر کو نہیں بھیجتا تاکہ وہ غیروں کو معلومات فراہم کرنے اور ان کے ساتھ تعاون کے جرم میں پکڑا نہ جائے بلکہ وہ پہلے سے طے شدہ جگہوں اور ویب سائٹوں پر ڈال دیتا ہے تاکہ غیر ملکی عناصر توانا ٹیک اور ایران انٹرنیشنل ان سے استفادہ کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسلامی انقلاب نے دنیا میں امریکی جعلی بالادستی کو چیلنج کیا ہے، ایرانی چیف آف اسٹاف
یاد رہے کہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس اور سپاہ پاسداران کے انٹیلی جنس کے شعبے نے اپنے مشترکہ بیانیہ میں امریکی اداروں جیسے توانا ٹیک کی جانب سے مشترکہ طور پر ترکیبی اور تخریبی جنگ کی تربیت دینے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
دوسری جانب ایران کے جنوب مغربی صوبہ خوزستان کے پولیس سربراہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایک پولیس آپریشن میں اسلحہ اسمگلروں کے ایک گروہ کو پکٹر لیا ہے اور ان کے قبضے سے 10 بندوقیں اور 10900 کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: خوزستان کے پولیس سربراہ بریگیڈیرجنرل محمد صالحی نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے اسلحہ اسمگلروں کے ایک گروہ کا پتہ لگایا جنہوں نے صوبے میں اسلحہ کی ایک کھیپ بیرون ملک سے اسمگل کی تھی۔ اسلحہ اسمگلنگ کرنے والے اس گینگ کو پڑوسی ممالک کے اسمگلروں کا تعاون حاصل تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے ان اسمگلروں کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر شادی گان شہر میں ان کے اسلحہ ڈپو پر چھاپہ مارا۔ ان کا کہنا تھا کہ خوزستان کی پولیس نے ایک مضبوط اور مربوط کارروائی کرکے اسمگلروں کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 10 بندوقیں اور 10900 کارتوس برآمد کرلئے گئے۔







