ایم ڈبلیوایم رہنما زہرا نقوی کی خواتین ممبران پنجاب اسمبلی کے ہمراہ جاں بحق صحافی صدف نعیم کے اہل خانہ سے تعزیت
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے پچھلے دنوں لانگ مارچ میں کنٹینر کی ذد میں آکر جاں بحق ہونے والی ایک نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ سے تعزیتی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ کے خلاف تکفیریوں اور ٹی ایل پی کی چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم کا بھانڈا پھوٹ گیا
اس موقع پر ان کے ساتھ ایم پی اے محترمہ ساجدہ ، ایم پی اے محترمہ شاہدہ ، ایم پی اے محترمہ ڈاکٹر شاہینہ اور ایم پی اے نیلم حیات بھی موجود تھیں وفد نے مرحومہ کے بچوں اور والدہ سے ملاقات کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔







