اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عمران خان کے خلاف سخت فیصلہ سامنے آگیا، ملک بھرمیں احتجاج شروع

دوسری جانب عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلےکے خلاف ملک بھرمیں تحریک انصاف کے کارکنان اور حامی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں

شیعیت نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر کردہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا، ملک بھرمیںعوام سڑکوں پر نکل آئے احتجاج کا سلسلہ شروع ۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے متفقہ فیصلہ سنایا تاہم فیصلہ سناتے وقت 4 ارکان موجود تھے کیونکہ رکنن پنجاب بابر حسن بھراونہ طبعیت خرابی کے باعث آج کمیشن کا حصہ نہیں تھے۔ فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان کو جھوٹا بیان جمع کرانے پر آرٹیکل 63 (ون) (پی) کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے جہاں اس آرٹیکل کے مطابق وہ رکن فی الوقت نافذ العمل کسی قانون کے تحت فی الوقت مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) یا کسی صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب کئے جانے یا چنے جانے کا اہل ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر سربراہی الیکشن کمیشن کے چار رکنی کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ متفقہ طور پر سنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے متوجہ کرنے پرخیبرپختونخواہ حکو مت نصابی کتب میں شان اہل بیت ؑ میں گستاخی کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں عمران خان کو عوامی نمائندگی کے لئے نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے مالی اثاثوں سے متعلق حقائق چھپائے اور حقیقت پر پردہ ڈالنے کے لئے جھوٹی اسٹیٹمنٹ جمع کرائی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ جھوٹ بولنے پر عمران خان عوامی نمائندگی کے اہل نہیں رہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں عمران خان کے خلاف فوجداری کاروائی کرنے کی بھی سفارش کی۔ کمیشن نے عمران خان آئین پاکستان کے آرٹیکل 63 کی شق ایک کی ذیلی شق پی کے تحت نااہل کیا ہے جبکہ آئین کے مذکورہ آرٹیکل کے تحت ان کی نااہلی کی مدت موجودہ اسمبلی کے اختتام تک برقرار رہے گی۔ یوں فیصلے کے تحت عمران خان کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کردیا گیا ہے اور ان کی نشست خالی قرار دے کر الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن کا انعقاد کرائے گا۔ فیصلے کے اعلان سے قبل تحریک انصاف کے کارکنوں کو الیکشن کمیشن کے دروازے کو پھلانگتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جاگتے رہو ۔۔۔ خطرناک کھیل !جنرل حمید گل کی بیٹی کا ایران کے حالات پر جنگ اخبار میں بہترین اور منصفانہ کالم ضرورپڑھیں

دوسری جانب عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلےکے خلاف ملک بھرمیں تحریک انصاف کے کارکنان اور حامی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں ، جگہ جگہ روڈبلاک کرکے ٹائر نذر آتش کیئے جارہے ہیں، مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہوچکی ہے ، خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ احتجاج کا یہ دائرہ کار ملک بھرمیں پھیل سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button