مقبوضہ فلسطین

مزاحمتی فرنٹ مغربی کنارے سے لے کر پورے فلسطین تک پھیلے گی، محمد حمادہ

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس شہر میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے کہا ہے کہ مزاحمت مغربی کنارے سے لے کر پورے فلسطین تک پھیل جائے گی۔

یہ بات محمد حمادہ نے صوت الاقصی ریڈیو سےایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ قابضین اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں جلد ہی فلسطینی انقلاب کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ انقلاب بہت قریب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مزاحمتی فرنٹ ہے جو قابضین کے ساتھ جنگ کی شکل اور اس کے طریقہ کار کا تعین کرے گی۔

حمادہ نے کہا کہ صیہونی حکومت جو کچھ مسجد اقصیٰ میں کر رہی ہے وہ سرخ لکیروں اور مقدس مقامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

مزاحمتی تحریک (حماس) کے ترجمان نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے صیہونی مسجد الاقصی پر حملے اور بے حرمتی کے تسلسل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسجد الاقصی میں ہونے والے ان واقعات کا ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیالی طاقت پر قائم صہیونیت کا منصوبہ زوال پذیر ہوگا، سربراہ زیاد النخالہ

دوسری جانب حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد کے بعد اہلِ اسلام اپنے تمام اسباب و وسائل کے ساتھ وہ اثاثہ ہیں جن پر فلسطینی عوام اپنے حقوق کے حصول اور اپنی سرزمین کو آزاد کرانے کی جدوجہد کے دوران انحصار کرتے ہیں۔

اسرائیل کے خلاف اکتوبر کی جنگ میں فتح کی 49ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پریس بیان میں، تحریک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں مشترکہ کارروائی کو فروغ دینا اور ہر ممکن طریقے سے مزاحمت آزادی اور  قابض صہیونی کی بے دخلی کا واحد راستہ ہے۔

تحریک نے 1973 کی جنگ میں مصری اور شامی افواج کی بہادرانہ فتح کو سلام پیش کرتے ہوئے جنگ کے دوران شہید ہونے والے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا اور رفعِ درجات کی دعائیں کی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شہداء نے فتح کی راہ ہموار کی اور ثابت کیا کہ مزاحمت اسرائیل کو شکست دینے اور مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ عرب سرزمین کو آزاد کرانے کا واحد مستقل ترین ذریعہ ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button