اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر گیلانی نے اپنی خودنوشت ’سیاسی بیداری‘ ہارورڈ یونیورسٹی کی لائبریری میں عطیہ کر دی

انہوں نے کہا کہ چونکہ منیر گیلانی نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو ،ان کی صاحبزادی شہید محترمہ بینظیر بھٹو، بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم، مفتی جعفر حسین، علامہ عارف حسین الحسینی اور علامہ ساجد علی نقوی کیساتھ جمہوری اور شہری حقوق کی جدوجہد میں میں متحرک کردار ادا کیا، ہماری لائبریری کے ریفرنس سیکشن میں بہترین اضافہ ہے

شیعیت نیوز :اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی نے اپنی خودنوشت ’سیاسی بیداری‘ ہارورڈ یونیورسٹی کی لائبریری میں عطیہ کر دی۔ انہوں نے اپنی یادداشتوں پر مشتمل کتاب دنیا کی پرانی یونیورسٹی کے میڈیکل سکول کی لائبریری کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسٹر لیونارڈلیون کو ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران دی۔ مذکورہ لائبریری دنیا کی بڑی لائبریریوں میں سے ایک ہے۔ مسٹر لیونارڈلیون نے سابق وفاقی وزیر تعلیم منیر گیلانی کا کتاب دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیداری جنوبی ایشیاء خاص طور پر پاکستان کی 50 سالہ سیاسی تاریخ سمجھنے میں مددگارثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا منیر گیلانی کی کتاب بہترین ریسرچ ہے، جو کہ ریفرنس بک کے طور پر استعمال ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ منیر گیلانی نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو ،ان کی صاحبزادی شہید محترمہ بینظیر بھٹو، بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم، مفتی جعفر حسین، علامہ عارف حسین الحسینی اور علامہ ساجد علی نقوی کیساتھ جمہوری اور شہری حقوق کی جدوجہد میں میں متحرک کردار ادا کیا، ہماری لائبریری کے ریفرنس سیکشن میں بہترین اضافہ ہے اور امید کرتے ہیں کہ طلبہ وطالبات اس کتاب سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کتاب سیاسی بیداری کافی ریسرچ کے بعد تحریر کی گئی ہے۔ منیر گیلانی کی زندگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ وہ صرف پاکستان کے وزیر تعلیم ہی نہیں رہے، بلاشبہ وہ عظیم سیاستدان اور دانشور ہیں، ان کی تحریریں پاکستان اور دنیا بھر کے حالات کی خبر دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ذاکراہل بیتؑ شہید نوید عاشق کے قتل کے ماسٹرمائنڈ آصف اشرف جلالی نے مزید نئے ٹارگٹس کا اعلان کردیا

اس موقع پر سید منیر حسین گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہارورڈ یونیورسٹی لائبریری میں ان کی کتاب ریفرنس بک کے طور پر استعمال ہو گی۔ دنیا کی مشہور اور قدیم یونیورسٹی میں ’سیاسی بیداری‘ کا رکھنا اعزاز ہے، کہ ان کی خود نوشت اچھے لائبریری نیٹ ورک میں موجود ہوگی تو آئندہ نسل کو سیاسی حالات سے آگاہی ملے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button