اہم ترین خبریںپاکستان

امام حسن عسکری ؑ کا یوم شہادت دنیا بھر میں مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جارہاہے

امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے خصوصی پروگرام میں شرکت کے لیے عراق اور دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین سامرا پہنچ گئے ہیں

شیعیت نیوز: آسمان امامت کےگیارہویں تاجدارفرزند رسولؐ امام حسن عسکری علیہ السلام کا یوم شہادت دنیا بھر کی طرح پاکستان بھرمیں بھی مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔

آج آٹھ ربیع الاول کو فرزند رسول خدا حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کا یوم شہادت ہے آپ کو عراق کے شہر سامراء میں حالت قید و بند میں زہر دغا سے شہید کردیا گیا تھا۔ آپ کی شہادت کے بعد سے ہی آپ کے فرزند امام مہدی علیہ السلام پردہ غیب میں ہیں اور جب حکم خدا ہوگا آپ ظہور فرمائیں گے اور دنیا میں عدل و انصاف قائم کریں گے۔ فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام، آسمان امامت و ولایت کے بارہویں درخشاں ستارے اور شیعیان جہان کے بارہویں امام حضرت امام مہدی عجل کے والد گرامی ہیں جن کی آمد کا پوری دنیا شدت سے انتظار کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذاکراہل بیتؑ شہید نوید عاشق کے قتل کے ماسٹرمائنڈ آصف اشرف جلالی نے مزید نئے ٹارگٹس کا اعلان کردیا

امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے خصوصی پروگرام میں شرکت کے لیے عراق اور دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین سامرا پہنچ گئے ہیں۔ سامرا میں حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضے میں ہزاروں عقیدت مندوں کا اجتماع ہے حرم امام حسن عسکری کے مختلف گوشوں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جن میں مقررین آپ کے فضائل و مناقب بیان کر رہے ہیں۔ عراق کے مختلف شہروں سے سامرا آنے والے زائرین انفرادی طور پر اور ماتمی دستوں کی شکل میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہے ہیں۔

فرزند رسول امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت پرپاکستان میں بھی عزادار سوگوار ہیں۔ پاکستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس عزا اور نوحہ ماتم کا سلسلہ جاری ہے – اس سلسلے ملک کے مختلف شہروں میں مجالس و شب بیداریوں کا سلسلہ سات ربیع الاول کی شب سے ہی شروع ہوچکا ہے، جن میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت اور عزاداران آل محمد حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت پر اشک ماتم بہا رہے ہیں اور امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کو ان کے پدربزرگوار کا پرسہ دے رہے ہیں۔جبکہ کل آٹھ ربیع الاول کو مختلف شہروں میں شب تعزیہ کے مرکزی جلوس روایتی جلوس برآمد ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button