اہم ترین خبریںپاکستان

کابل میں بے گناہ طالبات کا قتل عام، مومنین وعلمائے کوئٹہ پاکستان کی جانب سے احتجاجی ریلی

اس موقع پر مظاہرین نے شہداء کابل کی تصاویر اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ ریلی سے علمائے دین نے خطاب کیا اور واقعہ کی شدید مذمت کی

شیعیت نیوز: کابل میں اہل تشیع کے مقامی اسکول پر خودکش حملے کے خلاف علمدار روڈ میں مومنین وعلمائے کوئٹہ پاکستان کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء دین، علاقہ کے معتبر شخصیات اور خواتین سمیت بچوں نے شرکت کیں۔ مظاہرین احتجاجی ریلی کی شکل میں علمدار روڈ پر واقعہ مسجد ولی عصر سے شہداء چوک تک آئے۔ احتجاج میں افغان طالبان کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سانحہ کابل کی مذمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءکونسل کے قائدین کی شہیدنوید عاشق بی اے کے بہیمانہ قتل کی مذمت

اس موقع پر مظاہرین نے شہداء کابل کی تصاویر اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ ریلی سے علمائے دین نے خطاب کیا اور واقعہ کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے کہا کہ کابل میں تعلیمی ادارے پر حملہ مستقبل پر حملہ ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے ہزارہ شیعہ قوم کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button