عراق

الحشد الشعبی کی موصل کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی تیاری شروع

شیعیت نیوز: دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور عراقی فوج نے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور سیکورٹی فورسز اور عراقی فوج نے موصل کے جنوبی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ذاکر اہل بیتؑ شہید نوید عاشق بی اے کا قاتل تحریک لال بیگ(ملعون جلالی گروپ)کا کارندہ نکلا

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن نے صوبہ نینویٰ کے موصل شہر کے جنوب میں واقع "الحضر” علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عراقی فوج کے ساتھ ایک بڑے مشترکہ آپریشن کے آغاز کی خبر دی ہے۔

المعلومہ ویب سائٹ کے مطابق الحشد الشعبی کی 21ویں، 25ویں اور 44ویں بریگیڈ کی افواج نے انٹیلی جنس فورسز، فوج اور عراق کی داخلی سلامتی کے ادارے کے ساتھ مل کر داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لئے سرچ یہ آپریشن شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمِ اسلام اور عرب لیگ مسجدِ اقصیٰ کے دفاع کی ذمہ داری پوری کرے، سربراہ العاروری

"الحضر” علاقے کی پاکسازی کا آپریشن کل سے شروع ہو گیا ہے۔ عراقی انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے کل اطلاع دی تھی کہ داعش کے ٹھکانوں کی نشاندہی کے بعد عراقی فوج کے F-16 لڑاکا طیاروں نے داعش دہشت گردوں کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، ان حملوں میں داعش کے پانچ دہشت گرد مارے گئے.

ان حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز اور انسداد دہشت گردی یونٹ کے دستے پاکسازی کے لئے علاقے میں داخل ہوئے اور اس دوران کئی بارودی سرنگیں بھی دریافت کی گئیں اور انہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ عراقی انٹیلیجنس آرگنائزیشن کے مطابق آپریشن اب بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button